وزیر داخلہ کو کوئٹہ میں چینی باشندوں کے اغواء کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش
اردو اکیڈمی کی آڑ میں غیر ملکی کمپنی سے منسلک تمام غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرکے فوری ملک بدری ‘ ایس ای سی پی کی تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کی جائیگی
منگل 25 جولائی 2017 20:27
(جاری ہے)
جن میں اے آرکے انفو ٹیک سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ۔
اس کے ساتھ ساتھ ایسی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بھی فوری طور پرمنسوخ کر نے کاحکم دیا گیا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اے آرکے انفو ٹیک کی انتظامیہ کے خلاف درج شدہ کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کی جائے گی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے قبل ان کے کوائف اور مالی معاملات کی مناسب چھان بین ہو۔ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور درخواست گزاروں کے کوائف کی چھان بین کے عمل کا جائزہ لیا جائے تاکہ جعلی کوائف اورغلط طریقوں سے پاکستانی ویزوں کے حصول کی روش کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوریا کے سفیر کو حقائق اور شواہد سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اے آر کے انفو ٹیک کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے ویزہ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور ملکی مفادات کے مخالف سر گرمیاں سر انجام دے رہی تھی۔ …متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.