لاہور ہائی کورٹ نے پرائیوٹ کالجز میں شام کی کلاسز پر پابندی ختم کرتے ہوئی5سالہ ایل ایل بی پروگرام معطل کردیا

جمعہ 4 اگست 2017 16:32

لاہور ہائی کورٹ نے پرائیوٹ کالجز میں شام کی کلاسز پر پابندی ختم کرتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بینچ نے پرائیوٹ کالجز میں شام کی کلاسز پر پابندی ختم کرتے ہوئی5سالہ ایل ایل بی پروگرام معطل کردیا،درخواست گزار کے وکیل صفدرشاہین پیرزادہ نے موقف اختیارکیاکہ پاکستان بارکونسل کو قانونی تعلیمی معاملات میں مداخلت کا اختیارنہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان بارکونسل کی سفارش پرپرائیوٹ لاکالجز میں ایل ایل بی کا پروگرام 3 سال سے بڑھا کر5سال تک کر دیا جوغیرقانونی ہے جبکہ پرائیوٹ کالجز کی شام کی کلاسز پر پابندی رولز کی خلاف ورزی ہے پنجاب یونیورسٹی کے وکیل اویس خالد نے موقف اختیار کیاکہ متعدد لاء کالجز ایسے ہیں جو یونیورسٹی سے الحاق نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

ایل ایل بی پروگرام سے متعلق عدالتی حکم تسلیم کریں گے۔ لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ نے پرائیوٹ کالجز میں شامل کی کلاسز پر پابندی ختم کرتے ہوئی5سالہ ایل ایل بی پروگرام معطل کر دیا۔ عدالت نے قراردیاکہ عدالتی فیصلہ کا اطلاق پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام جوائن کرنے والوں پر لاگونہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :