پیازکی پنیری کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت

پیر 7 اگست 2017 14:56

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء)ماہرین زراعت نے پیاز کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیاجائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سی4 کلوگرام رکھی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔