عامرخان کی ابوظبی میں رہائش پذیر خاتون کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئیں

muhammad ali محمد علی پیر 7 اگست 2017 18:51

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2017ء) عامرخان کی ابوظبی میں رہائش پذیر خاتون کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ علیحدگی کے بعد فریال مخدوم نے الزام عائد کیا تھا کہ عامر خان دبئی میں ایک لڑکی کیساتھ رہائش پذیر ہیں جس کے ساتھ ان کے ناجائز تعلقات ہیں۔

اب ایک برطانوی اخبار کی جانب سے عامرخان کی ابوظبی میں رہائش پذیر خاتون کے ساتھ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ خاتون عامر خان کی بیوٹی ایڈوائزر گلبہار بیکا نذر ہیں۔ برطانوی اخبار نے عامر اور گلبہار بیکا نذر کی ڈانس کلب کی وڈیوز جاری کردی ہیں۔ ویڈیو میں عامر کو کہتےسنا جاسکتا ہےکہ وہ نئی دوست کے ساتھ بہت مزے میں ہیں۔

(جاری ہے)