عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی آمد سے تحریک انصاف کے اراکین کی دوڑیں لگ گئیں

پیر 7 اگست 2017 19:40

عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی آمد سے تحریک انصاف کے اراکین کی دوڑیں لگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر نازیبا ایس ایم ایس کا الزام لگانے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی ایوان میں آمد سے تحریک انصاف کے اراکین کی دوڑیں لگ گئیں‘ شیریں مزاری اراکین کو لے کر کبھی وزٹنگ گیلری اور کبھی سپیکر چیمبر کی طرف بھاگتی رہیں‘ ان کا موقف تھا کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے اس لئے وہ اب اس ایوان میں اجنبی ہیں تاہم ڈپٹی سپیکر نے انہیں کہا کہ وہ اس حوالے سے قانون کا مطالعہ کر لیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہماری ایک خاتون رکن نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے وہ ایوان میں کیسے آسکتی ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے قانون پڑھ لیں۔