اگست کو شاہراہ قائدین پر دھر نا دیں گے ،تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،حافظ نعیم الرحمن
پیر 7 اگست 2017 23:51
(جاری ہے)
نئی سبزی منڈی پر ہونے والے دھر نے سے راجہ شبیر ،طارق وطن ہار،حاجی صالح محمد ،عبد الرئوف تنولی ،عبد الرزاق شاہ ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسحاق خان ،امیر جماعت اسلامی وسطی منعم ظفر ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی یونس بارائی ،ملک مقصود احمد نے بھی خطاب کیا ۔
جبکہ اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد اور امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق خان ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔دھر نے میں اسمال ٹریڈرز کی جانب سے سبزی منڈی کے تاجروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ۔واضح رہے کہ 19دن سے مارکیٹ کی بجلی بند ہے اور آج احتجاج کا گیارواں دن ہے لیکن حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی ٹھوس اور عملی اقدامات نہیں کیے گئے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدو جہد مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کے لیے جدو جہد ہے ۔آج سبزی منڈی کا تاجر اور مزدور بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہے ۔پانی ،بجلی ،گیس انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔شہر کے ڈھائی کروڑ عوام کو اشیاء ضرورت سبزی ،فروٹ فراہم کر نے والے تاجروں اور مزدوروں کی بجلی کاٹ کر ان کا سکھ اور چین چھین لیا گیا ہے ۔ان غریبوں کا جرم کیا ہے ۔کوئی بتانے والا نہیں بجلی کے بل ان سے وصول کیے جاتے رہے دیگر ٹیکس انہوں نے ادا کیے مگر کے الیکٹرک کے اہلکاروں نے ان کی بجلی کاٹ کر ان پر ظلم کیا ہے 17سال قبل سبزی منڈی یہاں منتقل ہوئی تھی مگر آج تک ان کے مسائل حل نہیں ہوسکے ۔17سال گزر گئے ہیں 500الاٹیز کو الاٹمنٹ نہیں دیئے گئے ۔سڑکیں اُدھڑ گئیں ہیں ،سیوریج کا نظام تباہ ہو گیا ہے ،برسات کے موسم میں منڈی تالاب بن جاتی ہے ۔مارکیٹ میں گاہکوں اور تاجروں کا داخل ہو نا مشکل ہو جاتا ہے ۔مارکیٹ کمیٹی تاجروں سے رقمیں وصول کر تی رہی مگر اس کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔کے الیکٹرک نے ظلم ڈھا ئے ہیں ۔اسی طرح سبزی منڈی کے تاجر اور مزدور اس کے ظلم کا شکا ر ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم مظلوم تاجروں کے ساتھ ہیں ۔ایشیا کی سب سے بڑی منڈی کے تاجروں کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے ،آج بھی ہم دھر نے میں شامل ہیں ،کل اگرآپ نے فیصلہ کیا کہ سپر ہائے وے بند کر نا ہے یا پانچ روز کی ہڑ تال کر نی ہے تو ہم آپ کے ساتھ ہوں گے ۔ہمارے کارکن اور ذمہ داران آپ کے ساتھ ہیں ۔امیر جماعت اسلامی وسطی منعم ظفر خان ،امیر جماعت اسلامی شرقی یونس بارائی ،عبد الرزاق خان ،اسحاق خان ،ملک مقصود سب یہاں آپ کے ساتھ موجود ہیں اور آپ کے مسائل کے حل تک ساتھ رہیں گے ۔ محمد اسحاق خان نے کہا کہ اس علاقے سے پیپلز پارٹی کا یوسی چئیر مین منتخب ہو ا ہے اس کی ذمہ داری بنتی ہے وہ یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرائے ۔کیوں کہ اس نے یہاں سے ووٹ لیے ہیں مگر آج وہ مزدوروں اور متاثرہ تاجروں کے درمیان آنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ منعم ظفر نے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔آج سبزی منڈی کے تاجر بھی اسی کرپشن کا شکار ہیں ۔تاجر 55کروڑ روپے کی ادائیگیاں کر چکے ہیں مگر وہ رقم کہاں گئی بتانے والا کوئی نہیں اب کرپشن کے ذمہ داروں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ یونس بارائی نے کہا کہ ہر ظالم کا احتساب ہو گا ۔احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔مارکیٹ کمیٹی میں کرپشن کر نے والے بھی احتساب سے نہ بچ سکیں گے ۔اب تاجروں کے ہاتھ ہوں گے اور مجرموں کے گریبان ہوں گے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.