عید الاضحی کے قریب آتے ہی بکرا منڈی میں رش بڑھ گیا جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
منگل 8 اگست 2017 19:54
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے قریب آ تے ہی مسلمانوں کی کثیر تعداد سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کیلئے قربانی کے جانوروں کی خرید اری کیلئے منڈیوں کا رخ کررہے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی اس مقصد کیلئے شہر میں بکرا منڈی سجائی گئی ہے مگر اس میں لائے جانے والے بالخصوص چھوٹے جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں نے متوسط طبقہ کی کمر توڑ دی ہے،خریداروں کا کہنا ہے اس سال چھوٹے جانوروں قیمتیں گزشتہ سالوں کی نسبت تقریبا دگنی ہے اس صورت حال کے پیش نظر لوگوں کا رجحان اجتماعی قربانی کی جانب بڑھ گیا ہے دوسری جانب مالداروں کا کہنا ہے روز مرہ کے استعمال اور جانوروں کے کھانے کا چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے جانورں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم سال بھر قربانی کے جانوروں کو اپنے بچوں کی طرح پالتے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں ان پر کافی خرچ کرنا پڑتا ہے،مزید براں مالداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے لائیو سٹاک کی کوئی ڈسپنسری نہیں لگائی گئی اور نہ ہی میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی کا کوئی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے یہاں تک کہ جانوروں اور مالداروں کیلئے شیڈاور پینے کے پانی کا بھی کوئی بندوبست موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے مالداروں اور خریداروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.