سرکاری سکولوں کے بچوں کے لئے یوتھ ٹریننگ پروگرام آئندہ ہفتہ شروع ہو گا، محمد احمد شاہ
جمعرات 10 اگست 2017 18:21
(جاری ہے)
اس موقع پر یوتھ کمیٹی کے چیئرمین سید اسجد بخاری اور خازن شہناز صدیقی بھی موجود تھے۔ محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک کے سرکاری اسکولوں میں ایسا کوئی نظام موجود نہیں جس میں بچوں کو عملی تربیت دی جائے، ہماری کوشش ہے کہ ایسے علاقوں اور اداروں میں زیرتعلیم بچوں کو یہ موقع فراہم کرنا اوران کی تربیت کرنا بہت ضروری ہے، اسی وجہ سے اس تربیتی پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد پبلسٹی حاصل کر نا نہیں بلکہ احساس محرومی کا شکار بچوں میں اعتماد پیدا کر نا ان کو تقریر اور گفتگو کے طر یقے سیکھاناآرٹ و کلچر سے واقف کرانا ہے۔ اس کے لئے شہر کے 6 ضلعوں کے پسماندہ علاقوں کے 100سرکاری اسکولوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ بچوں کو تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد ہر ضلع کی سطح پر یوتھ فیسٹیول منعقد ہوگا اور دسمبر میں مرکزی یوتھ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ اس سے شہر میں ایسے نوجوانوں کو صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا جو باصلاحیت ہونے کے باوجود آگے نہیں آسکتے۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل گزشتہ 10سال سے یوتھ فیسٹیول منعقد کرارہی ہے جس سے ہزاروں نوجوانوں نے اس سے استفادہ حاصل کیا اور آج دُنیا بھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ برسوں میں منعقد ہونے والا یوتھ فیسٹیول چند دنوں پر مشتمل ہوتا تھا اس طریقہ کار کو تبدیل کرلیاگیا ہے اب مکمل تربیتی پروگرام ہوگا۔ اس کو بنیادی سطح پر لے جایا گیا ہے۔ یعنی اسکولوں کی سطح پر صدر آرٹس کونسل نے کہاکہ شہر میں 10ہزار سے زیادہ تعلیمی ادارے ہیں۔ آرٹس کونسل محدود وسائل میں سارے اداروں میں یہ پروگرام شروع نہیں کرسکتا۔ لہٰذا ہم نے گزشتہ کئی ماہ کے سروے کے بعد 100 ایسے سرکاری اسکولوں کا انتخاب کیا ہے جس سے سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں میں قائم ہیں اور جہاں بچوں کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس وسائل زیادہ ہیں اور نیت بھی درست ہے۔ ہمارے اس پائلٹ تربیتی پروگرام سے حکومت کو ایک متحرک این جی او کی طرف سے راہنمائی ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ معاشرہ سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بنیادی نصاب میں تبدیلی ضروری ہے۔ معاشرہ کو تبدیل کرنے کے لئے لوگوں کی ذہن سازی لازمی ہے اور یہ کام بچوں ہی سے شروع کیا جاسکتا ہے تاکہ آئندہ ایک روشن خیال اور دہشت گردی سے پاک پاکستان وجود میں آئے۔مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.