فیصل آباد میں پیر کو جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایاجائیگا
جمعہ 11 اگست 2017 14:16
(جاری ہے)
جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں ‘ سماجی و کاروباری تنظیموں ‘ نظریہ پاکستان فورم اور دیگر شعبوں کی جانب سے ہمہ نوعیت کے پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں جس کے دوران سیمینار، میٹنگز، کانفرنسز، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین تقریری و مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ صوبوں کے طلبا کے باہمی دورے ،کتابوں / آرٹیکلز کی نمائش ، کوئز مقابلہ جات، قرات، نعت خوانی ، موضوعاتی سٹیج ڈرامے اور قومی و مقامی زبانوں میں مشاعرے ، ملی نغمے بھی یوم آزادی کی تقریبات کے پروگرامز کا حصہ ہیں ۔
جشن آزادی کے دیگر پروگرامز کے مطابق فیصل آباد آرٹس کونسل اور ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی طرف سے مختلف ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی اداروں میں بھی جشن آزادی کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یوم آزادی کے سلسلہ میں فیصل آباد کے مختلف بازاروں ، مارکیٹوں،کمرشل سنٹرز، ہسپتالوں، شاہراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں ، قومی پرچموں اور دیگر آرائشی لائٹس سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیاہے جبکہ رات کے وقت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاں ہو گا ۔ یوم آزادی پروگرامز کے انعقاد کے سلسلے میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.