کوئٹہ دھماکہ، 4 افراد کے جاں بحق ہو جانے کی اطلاعات، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ اگست 21:54

کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) کوئٹہ دھماکہ کے باعث 5 افراد کے جاں بحق ہو جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 سے زائد ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوعہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کے باعث کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments