اعلی ٰحضرت امام احمد رضا خاں بریلوی نے ملت اسلامیہ کو عشق رسول ﷺ کے جام پلانے اور ہر فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،شاہ محمد عمران رضا سمنانی میاں

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) حضرت شاہ محمد عمران رضا سمنانی میاں نے کہا کہ اعلی ٰحضرت امام احمد رضا خاں بریلوی نے ملت اسلامیہ کو عشق رسول ﷺ کے جام پلانے اور ہر فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

حضرت میاں ولید احمد شرقپوری نے کہا کہ حضرت امام احمد رضا بریلوی اور حضرت شیر ربانی ایک دوسرے کے قدر دان تھے انہوں نے کہا کہ ولی کامل حضرت میاں خلیل احمد شرقپوری نے 2011 میں کہہ دیا کہ جو حکومت غازی ممتاز حسین قادری کو پھانسی لگائے گی وہ قائم نہیں رہ سکے گی۔

سیمینار سے حضرت پیر سید محمد ضیاء الاسلام شاہ گیلانی ،علامہ محمد عبد الرشید اویسی،مفتی میاں محمد تنویر احمد کوٹلوی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،مولانا عطاء الرحمن ثاقب اور دیگر نے خطاب کیا حضرت پیر سید محمد خرم ریاض شاہ رضوی،حضرت پیرمحمد اقبال ہمدمی،مفتی محمد عبد العلیم جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اور عوام نے شرکت کی۔سیمینارمیں کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کی گی اور شہداء کے لیے بلندی درجات کی دعا کی گئی۔