پاک بحریہ نے یوم آزادی کے موقع پر قومی مینگرووز اُگائومہم کا آغاز کر دیا
پیر 14 اگست 2017 22:13
(جاری ہے)
ایڈمرل محمد ذکا ء ا للہ نے کہا کہ اس طرح کی مہمات نہ صرف مینگرووز کے جنگلات میں اضافے کا باعث ہوں گی بلکہ عوام الناس میں ان جنگلات کے بارے میں آگاہی کے فروغ میں کلیدی کرداربھی ادا کریں گی۔
نیول چیف نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور معاشرے کے تمام حلقوں کے اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ مینگرووز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف نے اعلان کیا کہ اس مہم کا نام بدل کر 'قومی مہم برائے مینگرووزاُگاؤ ' رکھ دیا گیا ہے۔نیول چیف نے یومِ آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ آئیے عہد کریں کہ اِس کی قدر کرتے ہوئے ہم سب اپنے فرائض ہمیشہ پوری ایمانداری سے انجام دینگے اور اس مملکتِ خداداد کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مینگرووزکے جنگلات ساحلی ماحولیاتی نظام، سمندری کٹائوسے بچائو، آبی جانداروں کی بقائے حیات کے لئے نہایت اہم ہیں۔بدقسمتی سے گذشتہ چند سالوں کے دوران متعلقہ محکموں و افراد کی غفلت اور سرد مہری کی وجہ سے پاکستانی ساحلوں پر مینگرووز میں کمی واقع ہوئی ہے۔میری ٹائم شعبے میں مرکزی شراکت دار ہونے کے ناطے اور آبی حیات کے لیے مینگرووزکی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے پاک بحریہ نے ساحلی پٹی پر مینگرووز کے جنگلات کو دوبارہ اُگانے کااہم قدم اُٹھایا ہے۔آلودگی کے خاتمے،ساحلی علاقوں کے کٹاؤ کے انسداد کے لیے اور ساحلی مکینوں کے لئے اقتصادی و مالی فوائد کے مواقع پیدا کرنے میں مینگرووزکے جنگلات کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے پاک بحریہ وفاقی حکومت کے وژن کے مطابق مینگرروز کو اُگانے کی خصوصی مہمات کا اہتمام تواتر کے ساتھ کرتی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے محکمہ جنگلات، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈکے اشتراک سے پاک بحریہ نے گذشتہ سال دس لاکھ سے زائد مینگرووز کے پودے لگائے۔ان مہمات کے ذریعے نہ صرف مینگرووزکے جنگلات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مینگرووزکے موجودجنگلات کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔پاک بحریہ مینگرووز اُگائومہم2017کی افتتاحی تقریب میںعسکری و سول شخصیات بشمول تاجر برادری،صحافیوں،ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچراور وفاقی اور صوبائی محکمہ جنگلات کے نمائندگان نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.