سوئی نادرن نے بلیک لسٹ کمپنیوں کو مزید کروڑوں کے ٹھیکے دے دیئے

لاہور کی فلائنگ گروپ اور ذمان پیپرز سوئی نادرن کی انتظامیہ کو اپنے دام میں رام کرنے میں کامیاب

منگل 15 اگست 2017 22:50

سوئی نادرن نے بلیک لسٹ کمپنیوں کو مزید کروڑوں کے ٹھیکے دے دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) سوئی نادرن گیس کمپنی بلیک لسٹ کمپنی کو دوبارہ کروڑوں روپے کے ٹھیکے دینے میں مصروف ہے ان بلیک لسٹ کمپنی نے سوئی نادرن کے مینجمنٹ کو اپنے دام میں رام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ بلیک لسٹ کمپنی میں فلائنگ گروپ آف کمپنیز سرفہرست ہے جو پہلے ہی سوئی نادرن کی 4 کروڑ روپے کی ڈیفالٹ تھی اور گیس چوری میں بھی ملوث ہے ۔

دستاویزات کے مطابق لاہور کی کمپنی فلائنگ گروپ جو گیس چوری میں ملوث تھی کو سوئی نادرن انتظامیہ نے 13 کروڑ روپے کا مزید ٹھیکہ دے دیا تھا اس کے دوسری ساتھی کمپنی ذمان پیپرز بھی جو کمپنی پہلے ہی ڈیفالٹ تھی اس کمپنی پر ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کی گیس چوری کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا اور اوگرا میں یہ مقدمہ زیر سماعت رہا ہے اور کمپنی پر الزام ثابت ہونے پر ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذمان پیپرز کل بھی سوئی نادرن کی ڈیفالٹ تھی جس نے 22 ملین روپے ادا کرنے تھے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سوئی نادرن کی انتظامیہ نے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹ ہونے کے باوجود ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے مزید ٹھیکے دیئے تھے جس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ۔ سوئی نادرن اور وزارت پٹرولیم کمپنیوں سے کروڑوں روپے وصو طل کرنے میں ناکام ہوئی تھی اور کمپنیاں اب دوبارہ انتظامیہ کو اپنے دام میں رام کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور انہیں مزید ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں ۔ سوئی نادرن نے اس موضوع پر وضاحت نہیں دی اور نہ کمپنیوں نے موقف بارے آگاہ کیا ہے ۔ ۔