نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سال 2017-18ئ سیزن کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

ایک برس کے دوران کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا گیا ، کیوی کرکٹ بورڈ

منگل 15 اگست 2017 23:34

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سال 2017-18ئ  سیزن کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس ..
ْ ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2017-18ئ سیزن کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، مچل میکلینا گہن، ایڈم ملن، کولن منرو، ہنری نیکولز، جیمز نیشم، جیت راول، مچل سینٹنر، ایش سودی، ٹم سائوتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر، بی جے واٹلنگ، کین ولیمسن اور جارج وور شامل ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :