زیتون کادرخت زندگی اورامن کی علامت ہے، زرعی ما ہرین

جمعہ 18 اگست 2017 14:30

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زیتون کادرخت زندگی اورامن کی علامت ہے زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہے زیتون کاتیل دل کی بیمار ی پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے زیتون کادرخت سدابہارہے اس کی بلندی 15میڑجبکہ پھیلائو10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اوگائے جاسکتے ہیں زیتون کے پودے عام طورپر4 سے 5 سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے سرگودہاڈویثرن میںواقعہ وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہے کیونکہ وادی سون سکیسرسطح سمندر سے تقریبا900میٹرکی بلندی پر واقعہ ہے جبکہ سکیسر کی چوٹی سطح سمندرسے 1600میٹر کی بلندی پر سلسلہ کوہ نمک سے ملحقہ پہاڑی علاقہ پر واقعہ ہے وادی سون کے موسمی حالات کے تناظر میں جنگلی زیتون کی پیوندکار ی یہ گرافٹنگ کرکے زیتون کی تجارتی اقسام مثلا آٹوبراٹیکاکوراٹینوفرانتویواورلیسنوکی ترویج کے روشن امکانات ہے ان اقسام کوترقی د ے کر زیتونے کے تیل کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے اور خوردنی تیل پر خرچ ہونے و الا کثیرزرمبادلہ بھی بچایاجاسکتاہے خوردنی تیل کے سالانہ اخراجات 40تا50ارب رو پے ہے پاکستان اپنی ضرورت کاصرف32فیصدخوردنی تیل پیداکرتا ہے باقی 68فیصددرآمدکیاجاتا ہے