چینی صدر کی چنگہائی ۔تبت سطح مرتفع کیلئے مہم جوئی پر سائنسدانوں کو مبارکباد

ہفتہ 19 اگست 2017 17:11

چینی صدر کی چنگہائی ۔تبت سطح مرتفع کیلئے مہم جوئی پر سائنسدانوں کو ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چنگہائی ۔ تبت سطح مرتفع کی اپنی تازہ ترین مہم جوئی پر تحقیقی ٹیم کو مبارکبادی کا پیغام ارسال کیا ہے ، شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں کہا کہ سائنسدانوں ، طلباء اور معاون عملے کو چاہئے کہ وہ سطح مرتفع کی گرین ڈویلپمنٹ کے علاوہ و سائل و ماحول کی گنجائش ناگہانی آفات کے خطرات سے متعلق مسائل کے بارے میں بھی توجہ مبذول کرنی چاہئے ۔