صوبائی حکومت کا صحت پروگرام چار سال میں اوگی تک نہیں پہنچ پایا
پانچ لاکھ آبادی کی تحصیل اوگی کا سول ہسپتال ٹینٹوں میں قائم بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا
پیر 21 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
رورل ہیلتھ یونٹ صرف لیڈی ڈاکٹر کے رحم و کرم پر چل رہا ہے، سول ہسپتال میں میل اور فی میل ٹیکنیشن دونوں نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
علاقہ کے بلدیاتی نمائندوں، تاجر تنظیموں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے صوبائی حکومت، رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان اور تحصیل ناظم راجہ بشیر سے اوگی کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگی پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر اعظم خان سواتی کا یہ آبائی علاقہ ہے، رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے ریجنل صدر زرگل خان رکن کی رہائش بھی اسی تحصیل میں ہے، پی ٹی آئی کی محبت میں قربانی دینے والے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان بھی اوگی کے رہائشی ہیں جبکہ نوابزادہ صلاح الدین سعید کا بھی تحصیل اوگی سے تعلق ہے لیکن اتنی قدر آور شخصیات کی پی ٹی آئی میں موجودگی کے باوجود پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے تحصیل اوگی کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ تو درکنار چند کروڑ کے پراجیکٹ بھی نہیں دیئے جو تحصیل اوگی کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک بلکہ ناانصافی کی انتہا ہے۔ اوگی میں قائم انگریزوں کے دور کا سول ہسپتال آج کے جدید دور میں بھی ٹینٹوں میں قائم ہے، ہسپتال میں نہ لیڈی ڈاکٹر اور ایکسرے اور نہ کوئی دیگر سہولت میسر ہے۔ ہسپتال میں موجود ایکسرے پلانٹ خراب پڑا ہے، اسی طرح آر ایچ سی چارباغ میں بھی نائٹ ڈیوٹی کیلئے نہ تو میل اور نہ ہی فی میل ڈاکٹر موجود ہے، دن کو بھی صرف فی میل ڈاکٹر ہوتی ہیں، میل ڈاکٹر کی پوسٹ خالی پڑی ہے، نائٹ ڈیوٹی کیلئے حکومت نے ہسپتال میں کوئی بندوبست نہیں کیا جو علاقہ کے لوگوں سے بہت بڑی زیادتی ہے۔ اہلیان علاقہ نے حکومت سے اوگی میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے، سول ہسپتال اوگی اور آر ایچ سی چارباغ میں نائٹ ڈیوٹی کیلئے مزید ڈاکٹرز تعینات اور سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.