انا ر کے پودوں کو ضرر رساں کیڑوں سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، زرعی ماہرین

منگل 22 اگست 2017 16:39

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)موسم گرما میں انا ر کے پودوں پر مختلف ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے اقدامات کیے جائیں ،زرعی ماہرین نے انا ر کے باغبانو ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ پودوں کوضرررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، موسم گرما میںانار کے پودوں پر مختلف ضرررساں کیڑے انار کی تتلی سکیلز ،سفید مکھی ،پھل کی مکھی وغیر ہ حملہ آورہوتے ہیں س،سکیلز اور سفید مکھی پتوں فصل کو کمزور کرتے ہیں، جسم سے فاسد ماد ہ خار ج کرتی ہیں جس سے سیا ہ الی ا گ آتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتا ہے، انا ر کے پودے پر حملہ کی صورت میں کا ر بو سلفان 20ا ی سی بحسا ب 2.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں حل کرکے سپرے کر یں، انا ر کی تتلی اور پھل کی مکھی پھل کے اندر سوراخ کر کے داخل ہوجاتی ہے اور اندر سے پھل کھا کر نقصان کرتی ہے ،ان سوراخوں پر بیکٹیریا اور فنگس حملہ آورہوتے ہیں جس سے پھل گل سڑ جاتا ہے متاثرہ پھل کو اکھٹا کر کے زمین میں دبا دیں ان کیڑوں کے حملہ کی صورت میں لمڈا سائی ہیلو تھرین یا ٹرائی کلوفا ن بحسا ب 2.5 ملی لیٹر فی لیڑ پانی میں حل کر کے سپر ے کریں �

(جاری ہے)