مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری ، سیاحت اور شہری ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی
منگل 22 اگست 2017 21:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے امن و امان کی بہتری، توانائی اور تجارت کے شعبے کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے مز ید کہا کہ حکومت د وستانہ تعلقات کی پالیسی کو جاری رکھے گی اور تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید تیز کرے گی۔ اس موقع پر تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات میں بہتری ، ایوی ایشن کے شعبے کو مزید وسعت دینے اور سیاحت کے فروغ سمیت تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور کارگو سروس کے امور بھی زیر ِ بحث آئے۔ تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو نے ایوی ایشن اور پی آئی اے کی بحالی اور کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور انہیں باقی شعبوں کے لیے مشعل ِ راہ قراد دیا۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ تعلقات کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔ سردار مہتاب احمد خان نے تاجکستان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.