شام میں ہلاک باسیج کمانڈر اور 35 افغانوں کی ایران میں تدفین
بدھ 30 اگست 2017 14:35
(جاری ہے)
ادھر ایران نے گزشتہ چند روز کے دوران افغان ملیشیا فاطمیون کے 35 ارکان کو دفنایا۔
ان میں اکثر جنگجو شام عراق اردن کے درمیان سرحدی تکون کے قریب واقع علاقے التنف، حمص کے مشرق اور دیر الزور کے جنوب میں ہونے والے معرکوں میں مارے گئے۔یاد رہے کہ ایران کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں میں سیف زون کے معاہدوں کی پاسداری کے اعلان کے باوجود ایران مختلف محاذوں پر شامی اپوزیشن کے گروپوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے۔ اس کا مقصد داعش تنظیم کے قبضے سے چھینے جانے والے علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کرنا ہے۔ شام کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ان معرکوں کے دوران پاسداران انقلاب کے درجنوں افسران کے علاوہ افغان، پاکستانی اور عراقی ملیشیا کے عناصر بھی اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے۔ایران کے نئے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ایران "مزاحمتی محور" کے لیے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا۔ مزاحمتی محور وہ اصطلاح ہے جو ایران خطے میں اپنے حلیفوں کے واسطے استعمال کرتا ہے۔ ان حلیفوں میں بشار الاسد کی حکومت اور عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں فرقہ وارانہ ملیشیائیں شامل ہیں۔اس بیان سے اور بشار حکومت کے لیے جاری سپورٹ سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ روحانی حکومت جو خود کو اعتدال پسند قرار دیتی ہی.. اس کی پالیسی بھی کسی طور سخت گیروں اور پاسداران انقلاب کی پالیسی سے مختلف نہیں۔ انقلاب کی برآمد ، قومی سلامتی کی حفاظت، شیعہ مقامات مقدسہ کے تحفظ کے نعروں کو جواز بنا کر ایرانی نظام نے خطے میں اپنے توسیعی منصوبے پر عمل درامد جاری رکھا ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.