جیکب آباد، محرم کے دوران فول پروف حفا ظتی اقدامات کئے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو
بدھ 6 ستمبر 2017 18:56
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی عرفان سموں سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں و افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ محرم کے دوران امن امان کے قیام کے سلسلے میں فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں کسی نے بھی امن امان کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ، بلدیہ عملہ کھلے ہوئے مین ہول بند کرے جلوس کے راستوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے واپڈا حکام بجلی کی تاروں کو درست کریں محکمہ صحت کے حکام ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس اور ڈاکٹر کو الرٹ رکھیں ، محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جائیگا ، اجلاس سے شیعہ رہنماء سید احسان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کرفیو لگا دیا جاتا ہے جو منظور نہیں شہر کو بند کرکے خاردار تاریں لگائی جاتی ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی وجہ سے پانی کی سبیلیں نہیں لگا سکتے خیر خیرات نہیں ہوتیں مریضوں کو ہسپتال جانے نہیں دیا جا تا راستے بند کرنا کونسی سیکیورٹی ہے شہر میں خوف کا ماحول بنایا جاتا ہے حضرت امام حسین ؑ سے سب محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک قبول نہیں اس سے قبل یوم دفاع کے سلسلے میں پاک فوج سمیت دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.