چین کی طرف سے جنوبی سوڈان کیلئے 1250ٹن چاول کا عطیہ

چاول کی ایک اور کھیپ جلد ہی جنوبی سوڈان کے حوالے کر دی جائیگی ، چین

منگل 12 ستمبر 2017 12:04

چین کی طرف سے جنوبی سوڈان کیلئے 1250ٹن چاول کا عطیہ
جوبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چین نے جنوبی سوڈان کیلئے 1250ٹن چاول کا عطیہ دیا ہے، یہ عطیہ جنوبی سوڈان میں چینی سفارتخانے نے گذشتہ روز مشرقی افریقی ملک کے حوالے کر دیا ، یہ عطیہ چین کی طرف سے اپریل میں اعلان کئے گئے 8800ٹن چاول کے عطیے کا حصہ ہے جو جنوبی سوڈان کے جنگ زدہ علاقے میں متاثرہ افراد کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانے کے اقتصادی اور تجارتی قونصلر زینگ یی نے عطیہ حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 2750ٹن چاول جنوبی سوڈان کی حکومت کے حوالے کیا جا چکا ہے جبکہ 1500ٹن چاول کی ایک اور کھیپ کینیا پہنچ چکی ہے، وہ بھی اس سال جنوبی سوڈان کی حکومت کے حوالے کر دی جائیگی ۔اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ جنوبی سوڈان میں 4لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ مزید 60لاکھ افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :