ترکی، شمالی عراق میں ریفرنڈم پر اپنا موقف22 ستمبر کو واضح کرے گا، رجب طیب اردوان

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:22

ترکی، شمالی عراق میں ریفرنڈم پر اپنا موقف22 ستمبر کو واضح کرے گا، رجب ..
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے عراقی علاقائی انتظامیہ کے لیڈر مسعود برزانی کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ستمبر کے آزادی ریفرنڈم پر ترکی کا رد عمل کو 22 ستمبر کو یکجا ہونے والی سلامتی کونسل کی قرار داد کے بعد زیادہ بہتر طریقے سے دیکھا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ در اصل برزانی، ترکی کی اس ریفرنڈم کے حوالے سے پوزیشن سے بخوبی واقف ہیں، ان کو سالہا سال سے علم ہے کہ ہم عراق کی زمینی سالمیت کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں، ان تمام حقائق کے و اضح ہونے کے باوجود یہاں پر اپنی من مرضی کے مطابق بعض اقدام اٹھانا میرے نزدیک ایک صحیح فعل نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی علاقے کے ترکمان اور عرب باشندوں کو نظر انداز کرتے ہوئے عراقی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدام کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ عنوان :