امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے ،سید نیئر رضا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:37

امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

امام بارگاہوں اور عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع کورنگی کی حدود میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر شاہراہوں اور گلیوں سے تجاوزات ،رکاوٹوں اور شاہراہ کی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرنے کا اعلان ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ یکم محرم الحرام سے قبل امام بارگاہوں ،مجالس گاہوںاور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا یا جائے انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سیداحمر علی کے ہمراہ کورنگی زون میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتظمین امام بارگاہ سے بھی ملاقات کی اور اُن سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ عشرہ محرم کے دوران بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے گا انہوںنے منتظمین سے درخواست کی کہ وہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اس موقع پر منتظمین کی جانب سے تجاوزات اور رکاٹوں کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل پر چیئر مین سید نیئر رضا نے موقع پر موجود افسران کو ہنگامی بنیادوں پر شاہراہوں اور گلیوں سے تجاوزات ،رکاٹوں اور دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے بلدیہ کورنگی محکمہ صفائی کو ہدایت کی کہ یکم محرم الحرام سے قبل علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اور اس حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔