سب سے بڑا انتخابی معرکہ ،حلوائیوں نے معمول سے ہٹ کر منوں کے حساب اضافی مٹھائیوں کی تیاریاں شروع کر دی

دکانوں میں ایڈوانس بکنگ بھی کر الی گئی،کارکنوں نے جیت کی خوشی منانے کیلئے آتش بازی کا سامان بھی خرید کر ذخیر ہ کرلیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:31

سب سے بڑا انتخابی معرکہ ،حلوائیوں نے معمول سے ہٹ کر منوں کے حساب اضافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء)حلقہ این اے 120 میں آج ( اتوار) کو ہونیوالے سب سے بڑے انتخابی معرکے کے پیش نظر حلوائیوں نے معمول سے ہٹ کر منوںکے حساب اضافی مٹھائیوں کی تیاریاں شروع کر دی۔

(جاری ہے)

متحرک رہنمائوں اور کارکنوں نے اپنی اپنی جماعت کی متوقع کامیابی کی خوشی میں مٹھائیوں کی دکانوں میں ایڈوانس بکنگ بھی کر الی۔دوسری طرف پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں نے جیت کی خوشی منانے کے لئے آتش بازی کا سامان بھی خرید کر ذخیر ہ کرلیا ہے۔ ۔