جیت پراللہ کاشکر،چوتھی واری فیرشیر،یہ ن لیگ اور باقی سب کامقابلہ تھا،مریم نوازکاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 ستمبر 2017 22:21

جیت پراللہ کاشکر،چوتھی واری فیرشیر،یہ ن لیگ اور باقی سب کامقابلہ تھا،مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے این اے 120کامعرکہ سرکرنے پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ چوتھی واری فیرشیر،یہ ن لیگ اور باقی سب کامقابلہ تھا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیاپراپنے ٹویٹ میں کہاکہ اللہ کالاکھ لاکھ شکرہے۔چوتھی واری فیرشیر،یہ ن لیگ اور باقی سب کامقابلہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیت پراللہ کاشکراداکیاہے۔

واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ محترمہ بیگم کلثوم نوازنے بھاری اکثریت سے اپنے مدمقابل امیدواروں کوچت کردیاہے۔اب تک کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق بیگم کلثوم نوازنے اپنے مدمقابل مخالفین کے مقابلے میں 14ہزارووٹوں کی برتری سے جیت کاسلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :