سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس،
قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ذیلی کمیشن کی رپورٹ ،کم ترقی یافتہ علاقوں میں آئندہ کے منصوبوں ، وزارتوں کے اقدامات پر غور
منگل 19 ستمبر 2017 16:35
(جاری ہے)
حکام نے آگاہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں اگست تک ادا کردی گئیں ہیں۔
مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ملازمین کی سنیارٹی لسٹ فراہم نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ کنوینر ذیلی کمیٹی سینیٹر روبینہ عرفان نے کہا کہ یقین دہانی کے باوجود سفارشات پر عمل نہیں ہوا۔ چیئرپرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم نے بتایا کہ ریگولیشن پہلے بنائے گئے رولز موجود نہیں۔ ملازمین کے مسائل جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ تاخیر کی بجائے معاملات جلد حل کئے جائیں۔ سینیٹر گیان چند نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو انتظامی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دو ماہ سے ملازمین اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں اور معاملات چار سال سے زیر التوا ہیں۔ وزارت تعلیم، وزارت خزانہ، این سی ایچ ڈی معاملات کو جلد حل کریں۔ وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں پیش رفت ہو جائے گی۔ وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ مسائل جلد سے جلد حل کرنے کے لئے ملازمین بھی تعاون کریں۔ بقایا جات کی ادائیگی کے لئے آج اجلاس منعقد ہوگا۔ اگلے اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کم ترقی یافتہ علاقہ جات میں این سی ایچ ڈی کی کارکردگی کو سراہا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز سردار اعظم خان موسیٰ خیل، گیان چند، جہانزیب جمالدینی، مولانا تنویرالحق تھانوی، روبینہ عرفان، خالدہ پروین، چیئرپرسن این سی ایچ ڈی، حکام وزارت خزانہ، وزارت تعلیم اور دیگر نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.