زراعت کے شعبہ میں برآمدات کی وسیع گنجائش موجود ہے ، حکومت مقامی کسانوں کو پیداوار میں اضافہ کے لئے تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے، زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے
وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی سیمینار کے بعد ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت
منگل 19 ستمبر 2017 16:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پھلوں، سبزیوں، کھجور اور دیگر زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کھجور پیدا کرنے والا ملک ہے اور برآمدات میں اضافہ کے لئے کھجور کی ویلیو ایڈیشن بہت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کھجور کی پیداوار کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی سے نہ صرف کھجور کی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھجور سمیت دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے لئے موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے اور اس شعبہ میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا اور جامعات کسانوں کو رہنمائی فراہم کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لئے برآمدات میں تیزی لانے کے لئے پرعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.