مالی ،گھات لگا کر کئے گئے حملہ میں ایک فوجی ہلاک،

متعدد زخمی ہو گئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:54

بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) مالی کے شمالی علاقہ میں گھات لگا کر کئے گئے حملہ میں ایک فوجی ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے ، جبکہ مسلح افراد نے اسی علاقہ دو اور فوجی کیمپس پر بھی حملے کئے ۔ ان میں سے ایک فوجی کیمپ کا تعلق اقوام متحدہ کے فوجی مشن سے ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عالمی میڈیا نے مالی کے فوجی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ گھات لگا کر حملہ کئے جانے کا یہ واقعہ مناکا سی 55کلو میٹرز دور اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کی ایک گاڑی علاقہ میں گھات لگاکر بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی ۔ مزید برآں کیدال کے شمالی علاقہ میں بھی مسلح افراد نے فوجی کیمپ پر حملہ ہوا ہے جبکہ اسی علاقہ میں گشت کرنے والے فوجیوں پر حملہ ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :