بلدیہ کورنگی کا عشرہ محرم الحرام انتظامات، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز
چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا یونین کمیٹی 12گرین ٹائون میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ
جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51
(جاری ہے)
صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری ،آمد و رفت کے راستوں اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات ،رکاوٹوں کے خاتمے کے ھوالے سے اقدامات کے ساتھ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کا شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بیک وقت آغاز کردیا گیا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون کریم الدین اوربلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کے افسران کے ہمراہ یونین کمیٹی 12گرین ٹائون میں امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضانے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے تعمیراتی کاموں میں میٹریل کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے موقع پر موجود بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے اور عزداران حسین ؓ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کو ہدایت کی کہ زونز میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کو فعال بنا یا جائے اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.