ناظم ٹینس چمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

بدھ 27 ستمبر 2017 17:21

ناظم ٹینس چمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) پشاور کے پی اے ایف آفیسرز میس میں جاری پہلی ناظم ٹینس خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیپمئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں کے پی پولیس کے اعجاز عمر ‘برکت اللہ ‘ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر اور یوسف خلیل نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا‘گزشتہ روز پہلے کوارٹر فائنل میں کے پی پولیس کے اعجاز عمر نے کے پی کے عباس خان کو چھ ایک اور چھ دو ‘دوسرے کوارٹر فائنل میں ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر نے کے پی کے شاہین محمود کو سات چھ اور چھ دو ‘تیسرے کوارٹر فائنل میں کے پی پولیس کے برکت اللہ نے پی اے ایف کے شاہد آفریدی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ایس این جی پی ایل کے یوسف خلیل نے پولیس کے اسرار گل کو چھ سات ‘چھ دو اور چھ تین سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘انڈر16 کے پری کوارٹر فائنل میں کاشان عمر ‘شعیب خان‘ عاقب عمر ‘حامد اسرار ‘اظہار اور عماد نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘انڈر14 میں کاشان عمر ‘اعصام خان‘ حامد اسرار‘حمزہ رومان ‘ارسلان ‘شاہ سوار ‘حسیب اور عزیر نے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ‘مینز سیمی فائنل میں آج صبح دس بجے کے پی پولیس کے اعجاز عمر اور ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر مد مقابل ہوں گے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے پی پولیس کے برکت اللہ اور ایس این جی پی ایل کے یوسف خلیل کے درمیان میدان لگے گا فائنل کل انتیس ستمبر کو سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا اس موقع پر بیس کمانڈر پشاور ائر کموڈور امتیاز ستار اورناظم پشاور ارباب محمد عاصم خان مہمانان خصوصی ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمال الدین شاہ‘ڈی جی سپورٹس جنید خان ‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :