چیئر مین نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس جسٹس (ر) علی نواز چوہان کا قصور کا دورہ ‘ضلعی انتظامیہ ‘سول سوسائٹی اور صحافیوں سے ملاقات
قصور میں بچوں کیساتھ ہونیوالے واقعات پر تشویش کا اظہار ‘پولیس اور دیگر اداروں کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت ‘زیر سماعت کیسز کی موثر پیروی کی جائے سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ‘جسٹس (ر) علی نواز چوہان
پیر 2 اکتوبر 2017 19:51
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس آفتاب عالم ‘ڈائریکٹر سید خضر علی شاہ ‘ممبر ز این سی ایچ آر اسحاق مسیح ناز ‘کشور شاہین اعوان‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘ضلعی و پولیس افسران بھی موجود تھے ۔
چیئر مین نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس جسٹس (ر) علی نواز چوہان نے اس موقع پر کہا کہ قصور میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں لیکن ان مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ۔ انہوں نے باالخصوص علماء اکرام ‘سیاسی و سماجی رہنمائوں ‘ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کیلئے آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں ۔ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنی اپنی سطح پر لوگوں کو بچوں کے تحفظ بارے آگاہی دلائیں ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہلاک ہونیوالی بچیوں کے کیسز کی جدید خطوط پر تفتیش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ والدین کو ہر قیمت پر انصاف ہوتا ہوا نظر آئے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اساتذہ ‘والدین ‘مذہبی و سیاسی رہنمائوں اور میڈیا کی چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ٹریننگ کروائے تا کہ وہ اس حساس ایشو پر موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ اسی طرح انہوں نے متاثرہ فیملز کی کونسلنگ کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے تحصیل اور ضلع کی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی بنانے کا حکم دیا ۔ چیئر مین نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس نے ڈی پی او قصور کو ہدایت کی کہ قصور واقعات میں مبینہ ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے بھیجے گئے ڈی این اے ٹیسٹ کی لسٹ فراہم کی جائے تا کہ وہ ان ٹیسٹ کے رزلٹ جلد از جلد فراہم کرنے کیلئے متعلقہ ادارے کو ہدایات جاری کریں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور مختلف عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی بھرپور پیروی کریں تا کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.