فلسطینی وزیر اعظم غزہ پہنچ گئے،
اتھارٹی کا انتظام سنبھال لیا حمداللہ وزراء کے ساتھ مغربی اردن سے غزہ پہنچے ،پرتپاک استقبال، حماس رہنما سے ملاقاتیں
منگل 3 اکتوبر 2017 11:57
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے کہاکہ فلسطینی وزیر اعظم رامی حمد اللہ غزہ میں حماس کی قیادت سے ملیں گے، گزشتہ دس برسوں سے حماس غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے اور اس دوران حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی حکمران سیاسی پارٹی فتح میں کافی کشیدگی بھی دیکھی گئی تاہم اب حماس اس علاقے کو فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں دینے کا تیار ہو چکی ہے۔
حمد اللہ ان دونوں فلسطینی علاقوں کے دوبارہ اتحاد کے سلسلے میں غزہ کا دورہ کر رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حمداللہ اپنے درجن بھر وزراء کے ساتھ مغربی اردن سے جب غزہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔حمداللہ اس دورے کے دوران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور غزہ کے سربراہ یحییٰ السنوار سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وہ غزہ کی کابینہ سے بھی ملیں گے۔ اسی دوران غزہ پٹی کا انتظام باقاعدہ طور پر فلسطینی حکومت کے حوالے کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.