چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ
رواں ماہ پاک فضائیہ دیگر 19 ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد کرے گی، ائیر بیس پر جاری فضائی مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ائیر چیف نے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعادہ کیا
بدھ 4 اکتوبر 2017 19:37
(جاری ہے)
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو یہ بتایا گیا کہ رواں ماہ بر میں پاک فضائیہ دیگر 19 ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد کرے گی۔
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے دورے کے دوران شہرہ آفاق نمبر 9 ملٹی رول سکواڈرن کے F-16 طیارے میں ایک تربیتی مشن میں بھی حصہ لیا۔ جبکہ ائیر چیف نے ایک دوسرے F-16 طیارے میں ایک تربیتی مشن میں حصہ لیا۔مشن مکمل کرنے کے بعد چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اسکواڈرن کے فضائی اور زمینی عملہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور کہا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردارادا کیا اورتینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے اس جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ ذمہ داری اور جذبہ کی بھی تعریف کی۔ائیر چیف نے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سب سے مقدم ہے اور پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ضروری اقدامات کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.