ترکی بم حملہ ،4 فوجی ہلاک ،ْ4زخمی ،فورسز کا آپریشن جاری

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:23

ترکی بم حملہ ،4 فوجی ہلاک ،ْ4زخمی ،فورسز کا آپریشن جاری
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) ترکی کے صوبے مکاری میں بم حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 4زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق فورسز نے حملے کے بعد عسکریت پسندوں کو پکڑنے کیلئے علاقے فضائی اور بکتر بندگاڑیوں کی مدد سے آپریشن شروع کردیا ہے۔مکاری کے گورنرنے حملے کے حوالے سے کہاکہ واقعہ ضلع یوکیسکووا میں پیش آیا ،ْکردستان ورکر پارٹی کے جنگجوئوں نے سڑک پر ایک دھماکا خیز مواد کو اڑا ۔دھماکے سے موقع پر ہی 4 فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :