سبزیوں کی پنیری کو کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:46

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) جڑی بوٹیاں پنیری کی خوراک، پانی اور سورج کی روشنی میں حصہ دار بن کر فصلوں کو نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار پنیری پر نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ماہر ین سبزیات نے بتایاکہ سبزیوں کی نرسری میں اگنے والی جڑی بوٹیاںنہ صرف پیداوار میں 12سی40فیصدتک کمی کا باعث بنتی بلکہ سبزیوںکی کوالٹی کو بھی متاثر کرتی ہیںاس لئے بہتر پیداوار حاصل کرنے کی غرض سے جڑی بوٹیوں کا مؤثر تدارک ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ جڑی بوٹیاں نقصان دہ کیڑوں کی آماجگاہ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے پنیری پر نقصان رساں کیڑوں کا حملہ بڑھ جاتا ہے نیز جڑی بوٹیاںکیڑوں کی نسبت پیداوار کا دوگنا نقصان کرتی ہیںلیکن کاشتکاران کو نظر انداز کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ابتدائی ایام میں ہی جڑی بوٹیاں فصل کاناقابل تلافی نقصان کر دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ان کو ہاتھ سے کھینچ کریا گوڈی کرکے نکال دیں۔