فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور " قوس قزاح" تنظیم نے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے کی فلاح کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) پاکستان میں کھاد پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ( ایف ایف سی) اور " قوس قزاح" تنظیم نے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے کی فلاح کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ایف ایف سی کی آفیشل نان پرافٹ آرگنائزیشن ، سونا ویلفیئر فائونڈیشن اور قوس قزاح تنظیم کی جانب سے راولپنڈی میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس اشتراک کار کا مقصد دونوں اداروں کے ریسورسز اور موجودہ پلیٹ فارمز کو استعمال کر کے عام آدمی کی فلاح کے لیے کام کرنا ہے۔ اس میں خصوصی طور پر ووکیشنل ٹریننگ اور سکل ڈیویلپمنٹ کے ذریعے خواتین کی ترقی پر کام کیا جائگا تا کہ غربت کے خاتمے میں مدد مل سکے۔ سونا ویلفئر آرگنائزیشن کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈئر عابد محمود جبکہ قوس قزاح تنظیم کی جانب سے ایگزیکٹو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فوزیہ مغیث نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس تقریب کے موقع پر دونوں اداروں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :