انڈونیشیا کے صدر ٹریفک جام میں پھنس گئے

فوجی تقریب میں شرکت کے لئے تیز دھوپ میں دو کلومیٹر پیدل چلنا پڑا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:47

انڈونیشیا کے صدر ٹریفک جام میں پھنس گئے
جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کو ٹریفک جام میں پھنس جانے کے بعد فوجی تقریب میں شرکت کے لئے تیز دھوپ میں دو کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر جوکو ودودو سینیئر حکام کے ساتھ دارالحکومت جکارتہ سے اڑھائی گھنٹے کی مسافت پر واقع ساحلی شہر سیلے گون میں ملکی فوج کے 72 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے ۔

ان کا قافلہ اپنی منزل مقصود کے قریب پہنچ کر شدید ٹریفک جام میں پھنس گیا اور گاڑی میں آدھ گھنٹا تک انتظار کرنے کے بعد صدر نے فوجی تقریب کے مقام تک سخت دھوپ میں چل کر جانے کا فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی وڈیوز جاری ہونے کے بعد فوج اور متعلقہ محکموں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :