سویڈش صحافی کِم وال کا سر قلم کرنے کی ویڈیو برآمد

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:58

سویڈش صحافی کِم وال کا سر قلم کرنے کی ویڈیو برآمد
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء)سویڈش صحافی کِم وال کا سر قلم کرنے کی ویڈیو برآمد کرلی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈش صحافی کِم وال کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پیٹر میڈسن کی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو سے ایک مبینہ ہارڈ ڈرائیو برآمد کر لی گئی ہے جس میں مقتولہ کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ملزم کا موقف ہے کہ یہ ہارڈ ڈرائیو اس کی ملکیت نہیں ہے کیونکہ جس لیبارٹری میں وہ کام کرتے تھے وہاں ہر شخص کو اس تک رسائی حاصل تھی۔

خیال رہے کہ کِم وال رواں سال 10 اگست کو ڈنمارک کے موجد پیٹڑ میڈیسن کی بنائی ہوئی آبدوز میں سوار ہوئیں لیکن صرف ایک دن بعد ہی وہ لاپتہ ہو گئی تھیں۔ خاتون صحافی میڈسن اور ان کی آبدوز پر ایک کہانی پر کام کر رہی تھیں۔ اس کے بعد ان کی 11 دن بعد سر بریدہ لاش کوپن ہیگن کے قریب سمندر سے برآمد ہوئی تھی۔ پیٹر میڈسن پر الزام ہے کہ انھوں نے ہی 30 سالہ کم وال کو قتل کیا۔ ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے جہاں اسے سخت تفتیش کا سامنا ہے۔