جمعیت علماء اسلام(ف) کا قومی اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے تر میمی بل کی منظوری پر ملک بھر میں (کل ) یوم تشکر منانے کا اعلان

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:41

جمعیت علماء اسلام(ف) کا قومی اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن اور سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے قومی اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے تر میمی بل کی منظوری پر ملک بھر میں (کل )جمعہ 6اکتوبر کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانامحمد امجد خان کے مطابق جے یو آئی کی قیادت نے علماء خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں جے یو آئی اور مذہبی جماعتوں کامیابی اسمبلی میں ایک بار پھر عقیدہ ختم نبوت پر قانون سازی کے حوالے سے روشنی ڈالیں اور اس موقع پر قرار داد منظورکرائیں اور قرار داد میں یہ مطالبہ شامل کریں کہ ایمانی عقیدے کے خلاف سازشیں کر نے والوں کو حکومت بے نقاب کرے اور ان کے خلاف فوری کاروائی کرے انہوں نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے انہوں نے کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس کے بغیر ایمان نامکمل ہے انہوں نے کہاکہ حکومت تحفظ ختم نبوت کی شق کو تبدیل کر نے والوں کو منظر عام پر لانا حکومت کی ذمے داری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جے یو آئی کے راہنمائوں مولانا فضل علی حقانی ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،مولانا فیض محمد ،مولانا راشد خالد محمود سومرو ،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مولانا شجاع الملک اور دیگر نے کہاہے کہ قیادت کے حکم پر ملک بھر میں یوم تشکر کے موقع پر اجتماعات بھی منعقد کیئے جائیں گے اور مساجد میں قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گئیں انہوں نے پاک فوج کے تر جمان میجر جنرل فضل غفور کے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت قانون کے تحفظ کے حوالے سے بیان کو ایمانی اور جرأت مندانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج کے تر جمان کے بیان نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ عقائد خصوصا عقیدہ ختم نبوت پر پوری قوم متحد اور متفق ہے انہوں نے کہاکہ یہ عقیدہ اہل ایمان کے عقیدے کی اساس ہے ۔