نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز میں جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اںحصار نہ کرنے کا فیصلہ، تحقیقات کیلئے بیرون ممالک اپنی ٹیمیں بھیجی جائیں گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:46

نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز میں جے آئی ٹی کی تحقیقات پر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر2017ء) نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز میں جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اںحصار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے ان کیسز کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اںحصار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی تحقیقات کیلئے بیرون ممالک اپنی ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔ نیب کی ٹیم تحقیقات کیلئے برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے دورے کرکے مزید شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :