احتساب عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 اکتوبر 2017 10:40

احتساب عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2017ء): احتساب عدالت نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سفید رنگ کی ہائی ایس میں احتساب عدالت لایا گیا۔ عدالت نے کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت میں درخواست ضمانت پیش کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک جانے سے قبل عدالت سے اجازت لیں گے۔ یاد رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر ائیر پورٹ سے نیب کی ٹیم نے حراست میں لیا تھا۔