عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

پیر 9 اکتوبر 2017 23:13

عالمی منڈی  میں اضافے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2ماہ میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 58ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔ گزشتہ ماہ14روپے فی لیٹر کروسین آئل بڑھانے کی تجویز تھی لیکن ہم نے صرف4روپے فی لیٹر قیمتیں بڑھائی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ مبذول کراؤ نوٹس کے جواب میں دیا۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیل کی قیمتیں ہرماہ فکس کی جاتی ہیں اور بین الاقو امی سطح پر قیمتوں کو بھی دیکھا جاتا ہے اور ہر ماہ آنیو الے آئل، اس کے خرچہ کو دیکھ کر قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک برس میں پوری قیمت کو پاس آؤٹ نہیں کیا جاتا رہا ہے، ملک میں تیل کی قیمتیں پورے خطے بلہ پوری دنیا میں سب سے کم ہیں گزشتہ2ماہ میںتیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ پہلے 51ڈالر تھا اور اب 58ڈالر پر پہنچ گئی ہیں کیروسین کی قیمت 14روپے تجویز تھی لیکن4روپے بڑھائی گئی ہیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے مئی2013ء میں قیمت 110روپے تھی اب بہت کم ہے۔۔

متعلقہ عنوان :