کویت ، جادو ٹونہ کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ اکتوبر 12:16

کویت ، جادو ٹونہ کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری گرفتار
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) زرائع کے مطابق کویت پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو جادو ٹونہ کرنے کے الزام میں شرق سے گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع ملنے پر ہوئی جس کے مطابق ملزم ۵۰ دینار کے عوض جادوٹونہ کی خدمات فراہم کرتا تھا اور اس کے زیادہ تر گاہکوں میں گھریلو ملازمین وغیرہ تھے۔ملزم سے جادو ٹونے کا سامان برآمد کرکے مزید کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔