شارجہ رنگ روڈ 4 ماہ کے لیے عارضی طور پر بند رہے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 15:53

شارجہ رنگ روڈ 4 ماہ کے لیے عارضی طور پر بند رہے گا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) ایسے تمام ڈرائیور حضرات جو کہ شارجہ کے صنعتی علاقے 17 سے گزرتے ہیں ان کے لیے اطلاع ہے کہ شارجہ رنگ روڈ کا آدھا حصہ اگلے 4 ماہ کے لیے عارضی طور پر بند رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس لیے شارجہ ٹریفک پولیس نے ڈائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں ۔ تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور حادثات سے بھی بچا جا سکے۔ وزارت روڈ ڈیپارٹمنٹ کے مینیجر احمد ال حمادی نے بدھ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ رنگ روڈ 15 اکتوبر 2017 سے 15 جنوری 2018 تک عارضی طور ہر بند رہے گا۔