ہڈیوں کا بھربھرا پن کے بنیادی اسباب کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی اور کولا مشروبات کا زیادہ استعمال ہے‘ حکماء
آسٹیو پراسس سے بچنے کے لیے دودھ ، دہی اور کیلشیم پر مبنی غذائوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے ‘ حکم محمد احمد سلیمی
جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:27
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آسٹیو پروسس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر ، حکیم محمد ابوبکر، حکیم محمد شہباز سرور، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم حامد محمود، حکیم عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہدنے " ہڈیوں کا بھربھرا پن ،اسباب ،علامات اور علاج " کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں غذائی معمولات کے حوالہ سے جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس سے ہماری صحت مجموعی طور پر شدید متاثر ہو ئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے حکیم محمد احمد سلیمی نے اس موقع پر کہا کہ ہڈیوں کے امراض اور اس جیسے امراض سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو فطرت کے عین مطابق بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ ان امراض سے محفوظ رہنے کے لیے کولا مشروبات، کیفین پر مبنی دیگر غذائیں ، گوشت اور بازاری کھانوں کا استعمال کم سے کم کردیں اس موقع پر مقررین نے حکومتی ارباب بست و کشاد سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دکھی اور بیمار انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستان میں طب یونانی جو کہ اس خطے کا مقبول ترین قدرتی طریقہ علاج ہے اس کے فروغ اور ترقی کے لیے مناسب اقدامات کریں تاکہ ملکی مسئلہ صحت کو حل کرنے میں پیش رفت ہو سکی- اور یہ طریقہ علاج اس خطے کے عوام کے مزاج کے عین مطابق ہے - مقررین نے مزید کہا کہ آسٹیو پراسس سے بچنے کے لیے دودھ ، دہی اور کیلشیم پر مبنی غذائوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے نیز ٹماٹر ،سیب اور دیگر پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذائوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے -
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.