بلوچستا ن میں برآمدات اوردرآمدات کو بچانے کیلئے امپورٹ وایکسپورٹ سے وابستہ افراد کو ٹیکس ویلیوایشن میں مختلف آئٹمز پر 30سی40فیصد تک رعایت دی جائے ، صدر ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ
جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:12
(جاری ہے)
لیٹر میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان پاکستان کے کل رقبے کا 44 فیصد رقبے پر پھیلا ہوا صوبہ ہے جہاں امپورٹ اور ایکسپورٹ سے وابستہ افراد کو صوبے کی مخصوص حالات کے باعث ٹیکس ویلیوایشن میں خصوصی رعایت کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ایف بی آر کے حکام و دیگر سے بات چیت کی گئی ہے جنہوں نے اس سلسلے میں اختیارات کلکٹر کسٹم کو تفویض کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہیں بلکہ جو تھی وہ ٹیکس ویلیو ایشن میں خصوصی رعایت نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہوتی جارہی ہے اور یہاںکے مقامی افراد اپنا سرمایہ بیرون ملک اور ملک کے دیگر صوبوں کو منتقل کررہے ہیں جو تشویشناک امر ہے اس سے نہ صرف امپورٹ اور ایکسپورٹ کے شعبہ جات بری طرح متاثر ہوں گے بلکہ لوگوں کی بھی بہت بڑی تعداد کے بے روزگار ہونے کے خدشات ہیںاس لئے سلفونک ایسڈ، پلاسٹک دانا ، بیس آئل ، وائٹ پٹرولیم جلی ، سپائسز ، ڈرائی فروٹ ، فریش فروٹ ، ڈرائی ملک ، کاسٹک سوڈا ، وائی پائوڈر ، آئرن سکریپ ، سیرمک ٹائلز ، کارپٹ ، شوول، وائٹ آئل ، پیتھیٹک انیڈریٹ ، پیرافن ویکس ، پلاسٹک سکریپ ،گلاس ویر ، جوسز ،کنفیکشنری، ربر پروسسنگ آئل ( آر پی او ) ، کاربن بلیک ، وائٹ سپرٹ، سٹیل پروڈکٹس ، ٹائمبر پر ٹیکس ویلیوایشن میں 30سے 40فیصد تک کمی کی جائے تاکہ صوبے سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کا سلسلہ جاری وساری رہے ،انہوں نے کہاکہ ایران اور افغانستان سے پاکستان خام مال لایا جاتا ہے یا پھر جو مال امپورٹ کیا جاتا ہے اس کی وہ کوالٹی نہیں ہوتی ہے جو یورپی ممالک اور دیگر کی اشیاء کی ہے یہاں کے لوگ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے لیکن لینڈ روٹ پر سمندر کی طرح ٹیکس ویلیوایشن عائد کئے جانے کی وجہ سے امپورٹ اور ایکسپورٹ سے وابستہ افراد کو مشکلات درپیش ہے ہم جب بذریعہ روڈ مختلف اشیاء اندرون ملک منتقل کرتے ہیں تو ٹیکس ویلیوایشن کے ساتھ کرایے کی مد میں بھی ہمیں خطیر رقوم خرچ کرنا پڑتے ہیںجس کی وجہ سے ہم ملک کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا مقابلہ نہیں کرپاتے اس لئے ہم ٹیکس ویلیوایشن میں 30 سے 40 فیصد تک مختلف اشیاء پر رعایت چاہتے ہیں اس لئے آپ اس سلسلے میںاحکامات دیں تاکہ بلوچستان کے امپورٹرز اورایکسپورٹرز ملک کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کا مقابلہ کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.