انگلش آل رائونڈربین اسٹوکس سے اسپانسرز دور ہونے لگے

نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے بعد کھیلوں کے ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی نے آل رائونڈر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) انگلش کرکٹر بین اسٹوکس سے اسپانسرز بھی دور ہونے لگے۔نائٹ کلب کے باہر جھگڑے، حراست اور پھر ایشز اسکواڈ سے باہر ہونے کی وجہ سے کھیلوں کے ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی نے آل رائونڈر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا، امریکی کمپنی نے اعلامیے میں کہا کہ ہم ایسے کسی بھی ایتھلیٹ کے ساتھ شراکت جاری نہیں رکھ سکتے جس کا رویہ ہمارے برانڈ کلچر سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

متعلقہ عنوان :