حماس سے مصالحت، فلسطینی صدر محمود عباس جلد غزہ کا دورہ کریں گے
سمجھوتے کے تحت حال ہی میں غزہ کی پٹی کے خلاف کیے گئے تمام اقدامات واپس لے لیے جائیں گے،زکریا آغا
جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:16
(جاری ہے)
اس کی وجہ سے غزہ کے مکینوں کو دن میں صرف چند گھنٹے کے لیے ہی بجلی دستیاب ہوتی ہے۔حماس اور فتح نے اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے کے لیے مصر کی ثالثی میں قاہرہ میں مصالحتی بات چیت شروع کی اور آج ان کے درمیان سیاسی وانتظامی اختلافات کے خاتمے کے لیے سمجھوتا طے پا گیا ہے۔
ان کے درمیان گذشتہ ایک عشرے سے جاری شدید اختلافات کے خاتمے کے لیے گذشتہ ہفتے کے دوران میں اہم پیش رفت ہوئی تھی ۔ فلسطین کی قومی حکومت کے وزیر اعظم رامی حمداللہ اور ان کے وزراء نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا تھا اور انھوں نے وہاں باضابطہ طور پر سرکاری محکموں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔فلسطینی وزیراعظم کا 2015ء کے بعد غزہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔اس سے چند روز پہلے ہی حماس نے غزہ کی پٹی میں اپنی حکومت سے دستبردار ہونے اور علاقے کا انتظامی کنٹرول قومی اتحاد کی حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا تھا۔واضح رہے کہ حماس اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والی فتح کے درمیان 2007ء سے اختلافات چلے آرہے تھے اور دونوں نے غزہ کی پٹی اور غرب ِاردن میں اپنی الگ الگ حکومت بنا رکھی تھی۔ ماضی میں ان دونوں جماعتوں کے درمیان متعدد مرتبہ مصالحت کے لیے کوششیں کی گئی تھیں لیکن یہ ناکامی سے دوچار ہوگئی تھیں۔ان کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کا عمل بھی تعطل کا شکار ہوچکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
-
رفح میں 6 لاکھ بچوں کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ،یونیسف
-
حماس کی تجاویزمسترد، اسرائیل کا رفاہ پرحملہ، بمباری میں 5 بچے شہید
-
اسرائیل کو رفح کو نشانہ بنانے کے خطرات سے خبردار کرتے ہیں، سعودی عرب
-
مودی سرکار کے بیروزگاری ختم کرنے کے دعوے جھوٹ نکلے
-
اقوام متحدہ کا حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور
-
ہم اپنے ارادوں میں مخلص ہیں، اسماعیل ہانیہ
-
اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کے جنسی تشدد اور حملوں کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.