مارکیٹوں میں جانیوالے شہریوں کیلئے بہترین وخوبصورت راستوں، گلیوں اور مارکیٹوںکا انتظام کریں
میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی سی ڈی اے کے مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹینس ڈویژن کے حکام کو ہدایت
جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:43
(جاری ہے)
میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ فوری طور پر مارکیٹس میں روڈز کی تعمیر و مرمت وسائل کی دستیابی سمیت کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔
مستقل نگرانی، دیکھ بھال اور کسی بھی روڈکی شکستگی پر فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنانے سے ہی اعلیٰ کاکردگی کے نشان کو ظاہر کرنے کا ذریعہ ہو گی،میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید کہا۔ اجلاس میں جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں سے متعلق ماہِ اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو ان تکمیل پانے والے اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جن میں F اورG سیریز کے سیکٹروں میں بحالی اور دوبارہ روڈز کارپیٹنگ ، F اور G سیریز کے سیکٹروں میں لین مارکنگ کو بہتر کیا جانا، F اور G سیریز کے سیکٹروں بحالی اور بہتری کے لیے سائن بورڈ اور کرب سٹون پر رنگ اور ضروری مرمت ، F اورG سیریز میں فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت ، F اور G سیریز میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت کاکام، F اور G سیریز کے سیکٹروں میں لین مارکنگ سمیت رفلیکٹر لائٹس (Cate Eye) کی تنصیب، سیکٹر F-10 کی سڑکوں اور گلیوں میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت، ناظم الدین روڈ F-7 نزد 7th ایونیو انڈر پاس کی کلورٹس کی تعمیر و مرمت ،مرکز G-10 میں تعمیر و مرمت ، ڈپلومیٹک انکلیو کے ایڈمن سیکٹر میں ڈرینج سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی کام، سیکٹر G-11 کے سروس روڈ (ویسٹ) کی بحالی، بری امام کی خراب ہونے والی نالے کی حفاظتی دیوار، سیکٹر F-5 اور F-6 میں ڈرینج سسٹم اور کرب سٹون کی تعمیر و مرمت ، پاک سیکرٹریٹ کے M اورK بلاک میں ڈرینج سسٹم کی بہتری اور اسلام آباد سیف سٹی منصوبے میں آر ایف آئی ڈی سامان کی تنصیب شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.